مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روسی دفاعی نظام نے ماسکو پر حملہ کرنے والے دو یوکرائنی ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔
روسی حکام کے مطابق ماسکو کے باہر ڈپو میں دھماکے سے ایک ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے ہیں۔
ماسکو اور نواحی علاقے جنگ کے آغاز میں حملوں سے محفوظ تھے لیکن حالیہ مہینوں میں ان علاقوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ماسکو کے مئیر سرگئی سوبیانین نے ٹیلگرام پر لکھا ہے کہ دو یوکرائنی ڈرون طیاروں نے ماسکو پر حملے کی کوشش کی لیکن فضائی دفاعی نظام نے بروقت کاروائی کرکے طیاروں کو تباہ کردیا۔ طیارے ایک طیارہ ماسکو کے مغربی حصے اور دوسرا طیارہ مینسک کے علاقے میں گرا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں ماسکو پر ہونے والا یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے۔ اس سے پہلے اتوار اور پیر کے روز دو الگ الگ ڈرون حملوں کی خبر دی تھی۔ اس سے پہلے ماسکو میں تجارتی مرکز پر ڈرون حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
یہ حملے روس کے اس دعوے کے بعد شروع ہوئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ یوکرائنی فوج کے اعلی عہدیدار کو مشرقی علاقے پوکروفسک میں نشانہ بنایا ہے۔
جولائی میں یوکرائنی صدر زلینسکی نے انتباہ کیا تھا کہ جنگ کا دائرہ روسی علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔ یوکرائن نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران جوابی حملوں میں تیزی لائی ہے البتہ روسی فوجیوں کی مقاومت کی وجہ سے مشرق اور جنوب میں قابل ذکر پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔
روس نے پولینڈ اور فن لینڈ پر اپنی سیکورٹی کو خطرات ایجاد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مغربی سرحدوں پر سیکورٹی بڑھانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حال ہی میں نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے والے فن لینڈ اور پولینڈ نے روس اور بیلاروس کے ساتھ سرحدوں پر سیکورٹی میں اضافہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ